کھیل

دورہ انگلینڈ میں آخری میچ ،وہاب ریاض دباؤکا شکار

وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ دورہ انگلینڈ میں آخری میچ کھیلنےکا موقع دیئےجانےپردباؤ میں تھا

قومی ٹیم کےفاسٹ بولروہاب ریاض نےکہا ہےکہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی ٹورکا پہلا میچ کھیل رہا تھا، اگرمیں کہوں کہ دباؤنہیں تھا توجھوٹ ہوگا، ذہن میں کئی سوالات اورکئی چیزیں چل رہی تھیں۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی چاہتےتھےکہ جیت کےساتھ اختتام کرتےہوئےوطن واپس جائیں، میں نےبھی بھرپورکوشش کی، خوش ہوں کہ اپنی کارکردگی سےٹیم کی فتح میں کردارادا کرنے میں کامیاب رہا، محنت سے جی نہیں چراتا، اس کا صلہ مل جاتا ہے۔

Back to top button