کھیل

نیشنل ٹی 20 کپ: چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپئن ناردرن کی کپتانی عماد وسیم کریں گے جب کہ بلوچستان کی ٹیم کی قیادت حارث سہیل کریں گے۔نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کریں گے جب کہ سینٹرل پنجاب کی ٹیم ممتاز بلے باز بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

سدرن پنجاب نے شان مسعود اور خیبرپختونخوا نے محمد رضوان کوکپتان برقرار رکھا ہے۔

نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے ملتان  میں شروع ہو گا۔ نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button