کھیل

دورۂ نیوزی لینڈ:کتنےکرکٹرزجائیں گے؟پتا چل گیا

کرکٹ ٹیم نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دوٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزہوں گی

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیےپاکستان کرکٹ بورڈ نے پلاننگ شروع کردی، نیوزی لینڈ کے لیے بھی اسکواڈ میں 30 کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دوٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزہوں گی۔ پی سی بی نے دورۂ نیوزی لینڈ کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ کوویڈ 19 کی صورتحال کومد نظررکھتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگا جس میں پاکستان شاہین کے کھلاڑی بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم انٹر نیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے ،جبکہ پاکستان ٹیم کا رواں ماہ ہونے والا دورۂ ساؤتھ افریقہ پہلے ہی ملتوی ہوچکا ہے ۔

متعلقہ خبریں