کھیل

جنوبی افریقہ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ تحلیل کر دیا

جنوبی افریقہ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ تحلیل کر کے تمام معاملات کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔

جنوبی افریقہ کی اسپورٹس کنفریڈریشن اینڈ اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ ساؤتھ افریقا کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایس اے ایس سی او سی روی گوندر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قدم کرکٹ ساؤتھ افریقا کی گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے معاملات اس وقت بحران کا شکار ہوئے جب ادارے کے کنڈکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی اور اس رپورٹ کی بنا پر اگست میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو مستعفی کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو برطرف کیے جانے سے 9 ماہ قبل بھی معطل کیا گیا تھا تاہم بورڈ کی جانب سے اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا۔

Back to top button