کھیل

اسٹیولی کےاہلخانہ نےان کی ہلاکت کی تصدیق کردی

معروف ریسلراورامریکی ٹی وی اداکاراسٹیولی 54 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

معروف ریسلراورامریکی ٹی وی اداکاراسٹیولی 54 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔اسٹیولی کےاہلخانہ نےان کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئےکہا ہےکہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنےگھرمیں اچانک ہوا۔ اسٹیولی ریسلنگ کےکھیل اور 2010 میں ریلیزہونےوالی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سےمشہورتھے۔ ابھی تک ان کےانتقال کی وجہ سامنےنہیں آئی ہے۔ وہ ریسلنگ کےاسٹیج پر”پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف” کےنام سےجانےجاتےتھے۔ ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سےجاری بیان میں اسٹیولی کےانتقال پرافسوس اوران کےخاندان اوردوستوں سےہمدردی کا اظہارکیا گیا ہے۔

Back to top button