کھیل

محمد عامرشمالی علاقوں کے سحرمیں مبتلا

فاسٹ بالرمحمد عامرکا کہنا ہےکہ ماشا ﷲ، ہم ﷲ کی کون کون سی نعمتوں کوٹھکرائیں گے

پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیرکرنےوالےقومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالرمحمد عامرکا کہنا ہےکہ ماشا ﷲ، ہم ﷲ کی کون کون سی نعمتوں کوٹھکرائیں گے۔ کون کہتا ہےپاکستان خوبصورت نہیں بلکہ پاکستان جیسا کوئی نہیں۔ دورہ انگلینڈ سےحال ہی میں واپس آنےکےبعد محمد عامر ان دنوں اپنےاہلخانہ کےہمراہ پاکستان کےشمالی علاقوں میں موجود ہیں جہاں وہ ان علاقوں کی خوبصورتی کےسحرمیں مبتلا ہیں۔ محمد عامر کا کہنا ہےکہ یہاں آ کرروح خوش ہوجاتی ہے، ﷲ کا ہم پربڑا کرم ہے کہ اس نے پاکستان کوایسی خوبصورت چیزوں سے نوازا ہوا ہے، میں نے بہت سے ملکوں کا سفرکیا پرایسی خوبصورتی نہیں دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار شمالی علاقوں میں آیا ہوں، قسم خدا کی یہاں آ کر بہت مزہ آیا۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کی اگر سڑکیں صحیح ہو جائیں تو ساری دنیا یہاں آنے کے لئے ترسے گی۔ محمد عامر نے اپنے سفر سے متعلق وڈیو بھی شیئر کی ہے اور سب کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Back to top button