کھیل

آئی پی ایل :امریکی کھلاڑی بھی پہلی بارحصہ لےگا

علی خان کیریبیئن پریمیئرلیگ میں بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگونائٹ رائیڈرزکا بھی حصہ ہیں

آئی پی ایل میں پہلی بارامریکی کھلاڑی بھی حصہ لےگا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے 13 ویں ایڈیشن کیلیےفاسٹ بولرعلی خان کی خدمات حاصل کرلی ہیں، 29 سالہ پیسرکوبطورمتبادل انگلش سیمرہیری گورنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ کندھےکی سرجری کےسبب ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ علی خان کیریبیئن پریمیئرلیگ میں بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگونائٹ رائیڈرزکا بھی حصہ ہیں جس نےحال ہی میں ٹائٹل اپنےنام کیا۔

Back to top button