کھیل

پاک،بھارت کرکٹ سیریز،احسان مانی کا دبنگ اعلان

چیئرمین پی سی بی نےواضح کیا کہ بھارت کےساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنےکا کوئی ارادہ نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیئرمین احسان مانی کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کی سیاسی صورتحال معمول پرآنےکےبعد ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پربات ہوگی ،بات چیت کےلیےدونوں ممالک کےسیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں۔ پی سی بی کےچیئرمین احسان مانی کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کی سیاسی صورتحال معمول پرآنےپرہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پربات ہوگی، دونوں بورڈز کےدرمیان سیریزکےحوالےسےبات چیت کا آغازنہیں ہورہا ۔ چیئرمین پی سی بی نےکہا کہ بات چیت کےلیےدونوں ممالک کےسیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں ،ماضی میں کئی بارسیریزکےحوالےسےبھارت سےبات ہوئی اب معاملہ انہی کےہاتھ میں ہے ۔

احسان مانی نےواضح کیا کہ بھارت کےساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےمطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے،اس لیےاب آئی سی سی کوبات کرنی چاہئیے۔انہوں نےکہا کہ بدقسمتی سےبھارتی بورڈ کےہاتھ میں کچھ نہیں،جبکہ پاکستان میں بورڈ حکام کوایسےایشوکا سامنا نہیں ۔ چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ وہ بھارتی بورڈ کےصدرسےپاکستانی کھلاڑیوں کوآئی پی ایل میں شامل کرنےکی درخواست بھی نہیں کریں گے ۔

Back to top button