کھیل

وقاریونس کے والدکا انتقال ،کرکٹرزکا اظہارافسوس

کرکٹ ٹیم کےبولنگ کوچ اورسابق وقاریونس کےوالد کےانتقال پرقومی کھلاڑیوں کی جانب سےتعزیت کا اظہارکیا گیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےبولنگ کوچ اورسابق وقاریونس کےوالد کےانتقال پرقومی کھلاڑیوں کی جانب سےتعزیت کا اظہارکیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرجاری کردہ اپنےپیغام میں وقاریونس کےوالد کےانتقال کی خبر کوافسوسناک قراردیتےہوئےلکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کےوالد کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورمیری دلی تعزیت آپ کےاہلِ خانہ کےساتھ ہے۔‘

فاسٹ بولر حسن علی نےاپنے ٹوئٹ میں وقار یونس کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے، اِس مشکل گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کو اور اہل خانہ کو قوت اور صبر عطا کرے، آمین۔‘

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقار یونس کے والد کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ دُکھ ہوا، میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو ہمت عطا کرے آمین۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وقار یونس کے والد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا۔

واضح رہےکہ وقاریونس کےوالد گزشتہ روزلاہورمیں انتقال کرگئےتھےجبکہ والد کےانتقال کےوقت وقاریونس سڈنی میں موجود تھے، والد کے انتقال کی افسوسناک خبرسُنتےہی وقاریونس فیملی سےملےبغیرہی سڈنی سےلاہورکےلیےروانہ ہوگئے۔ سابق فاسٹ بولرکی اہلیہ نےبتایا کہ والد کی حالت کی تشویشناک ہونےکی خبرملتےہی ہوٹل میں قرنطینہ میں موجود وقاریونس واپس پاکستان چلےگئےتھے۔

Back to top button