کھیل

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ:کرکٹرزپرنئی پابندیاں لگا دی گئیں

پی سی بی نےڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئےبائیوسیکیورببل کےایس اوپیزکوحتمی شکل دیدی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئےبائیوسیکیورببل کےایس اوپیزکوحتمی شکل دیدی گئی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بائیوسیکیورزون میں کھلاڑی اورانتظامیہ اراکین،میچ آفیشلز،ڈاکٹرزاوربس ڈرائیوررہ سکیں گے،کسی کوذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پی سی بی کی بسوں میں سفرکیا جائیگا۔ بورڈ ذرائع کاکہنا ہےکہ تمام کھلاڑیوں اوردیگرلوگوں کا سامان ڈس انفیکٹ کیا جائےگا، اگرکسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہےتواسےاپنےگھرمیں دوہفتےآئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ آئسولیشن میں رہنےوالےافراد کودومنفی ٹیسٹ کےبعد بائیو سیکیورماحول میں آنےکی اجازت دی جائےگی۔

 

Back to top button