کھیل

فاسٹ بولررومان رئیس کا کیریئرداؤپرلگ گیا

کمرمیں تکلیف کی وجہ سےمعالجین نےرومان رئیس کوسنجیدگی سےعلاج کا مشورہ دیا

پاکستانی فاسٹ بولررومان رئیس کا کیریئرداؤپرلگ گیا۔ 30ستمبرسے ملتان میں شروع ہونے والے قومیٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےسندھ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل 29 سالہ کھلاڑی کی کمرمیں پرانی تکلیف عود آئی،وہ پیرکوکورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے،رومان رئیس چیمپئنزٹرافی 2017ء کی فاتح قومیکرکٹ ٹیم کا حصہ رہےہیں اورپی ایس ایل 4 میں دوران فیلڈنگ گھٹنہ زخمی کرا بیٹھےتھے۔

ذرائع نےبتایا کہ کمرکے نچلے حصے میں تکلیف کی وجہ سے معالجین نےرومان رئیس کومکمل آرام اورسنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر تکلیف بڑھ کر کسی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔ رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں،انھوں نے8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اتنے ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وہ 2016ء کی پی ایس ایل میں ابھر کر سامنے آئے تھے، اگلے سال لیگ کے7 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی توجہ مبذول کرائی۔ چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے رومان رئیس کومقابلوں کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض کے زخمی ہونے پر بطور متبادل طلب کیا گیا تھا،پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیسکراچی بلیوز، ڈولفن، زیبراز اورپاکستان انڈر 23 ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

Back to top button