کھیل

ثانیہ مرزا کی بیٹےکےساتھ نئی تصویر نےدھوم مچادی

مداح بھارتی ٹینس اسٹاراوران کےبیٹےکےلیےمحبت بھرے پیغامات بھی جاری کررہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرشعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےاپنےبیٹےکےساتھ نئی تصویرسوشل میڈیا پرشیئر کردی۔ فوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرثانیہ مرزا نےاپنی ایک تصویرپوسٹ کی جس میں اُن کےہمراہ اُن کےبیٹےاذہان بھی موجود ہیں۔ ثانیہ مرزا کی جانب سےپوسٹ کی جانےوالی تصویرمیں وہ مُسکراہتےہوئےاپنےبیٹےکودیکھ رہی ہیں جبکہ اذہان بھی جواب میں والدہ کودیکھ کرمُسکرا رہا ہے۔

View this post on Instagram

Perfect mornings with my ❤️ @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

تصویرمیں اذہان کوکمبل اوڑھےدیکھ کربخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ تصویرصبح کےوقت کی ہے۔ ثانیہ مرزا نےاپنےپوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ ’میری پرفیکٹ مارننگ میرے اذہان کےساتھ۔‘شعیب ملک کی اہلیہ اوربیٹےکی تصویرکواُن کےمداحوں کی جانب سےخوب پسند کیا جارہا ہےاورمداح بھارتی ٹینس اسٹاراوران کےبیٹےکےلیےمحبت بھرے پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

Back to top button