کھیل

شاہد آفریدی بھی بجلی کی بندش پرشدید برہم

کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پربرہم ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پربرہم ہوگئےجن کا کہنا ہےکہ بجلی نہیں آتی مگر بل ٹائم پر آ جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنےایک پیغام میں شاہد آفریدی نےکےالیکٹرک کوٹیگ کرتےہوئےلکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہےلیکن پھربھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ دیں۔ میرے گھرتقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھربھی بجلی نہیں تھی، بجلی آتی نہیں مگربل ٹائم پرآ جاتا ہے۔

20 گھنٹےسےبجلی سےمحروم سابق کپتان کےدل کا حال جان کرعوام بھی ان کےساتھ مل گئےاوردلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہےکہ اس سےقبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوٓں نےعام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کوبھی بری طرح متاثرکیا تھا۔ طوفانی بارشوں کے بعد ممتازآل راﺅنڈرشاہد آفریدی کےگھرمیں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والےجنریٹرنے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سےخوش نصیب رہےکہ ان کےگھرمیں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

Back to top button