کھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ ‘ قومی وویمن ٹیم کی ندا ڈار ٹاپ ٹین میں شامل

خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے 'انگلینڈ کی نتالی سیویر نے دوسری پوزیشن چھین لی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی جاری رینکنگ میں پاکستان کی ندا ڈار بھی دس بہترین کرکٹرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے جب کہ انگلینڈ کی نتالی سیویر نے آسٹریلیا کی ایلس پیری دوسری پوزیشن چھین لی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں ندا ڈار 241 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

Back to top button