کھیل

ویمنز ون ڈے اینڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں نمبر ون

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار‘ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسری پوزیشن کیلئے جوڑ توڑ شروع

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے دونوں فارمیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کی جانے والی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Back to top button