کھیل

مکی آرتھر پُر اسرار بیماری کا شکارہوگئے

آرتھرنےکہاکہ انگلینڈ اوردیگرممالک میں براہ راست کرکٹ دیکھ کرمیری فرسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے

سری لنکا کےہیڈ کوچ مکی آرتھرفارغ بیٹھ کراکتا گئے۔ تفصیلات کےمطابق مکی آرتھرکوہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالےایک برس ہوچکا مگراس دوران ٹیم نےبہت ہی کم کرکٹ کھیلی، کورونا وائرس کی وجہ سےکئی سیریزاورایونٹ ملتوی ہوئے،حال ہی میں بنگلہ دیش سےہوم سیریزبھی قرنطینہ مدت پراختلافات کی وجہ سےختم ہوگئی۔ آرتھرنےکہاکہ انگلینڈ اوردیگرممالک میں براہ راست کرکٹ دیکھ کرمیری فرسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے، فروری سےسری لنکا نےکوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، میں اس صورتحال سےاکتا گیا ہوں۔

Back to top button