کھیل

جنید خان نےاپنی ناقص کارکردگی کی وجہ پرواضح کردیا

فاسٹ بولرجنید خان نےکہا کہ جب آپ میچ انجوائےکرتےہیں تودباؤسےآزاد ہوکرکھیلتےہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرجنید خان نےمیچ میں پرفارم کرنےکا گُربتادیا۔ ڈومیسٹک ٹیم میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنےوالےفاسٹ بولرجنید خان نےکہا کہ جب آپ میچ انجوائےکرتےہیں تودباؤسےآزاد ہوکرکھیلتےہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہرمیچ میں اپنی سوفیصد پرفارمنس دینےاوراسےانجوائےکرنےکی کوشش کرتا ہوں۔ فاسٹ بولرنےیہ بھی کہا کہ کارکردگی پرخوشی ہے، پرفارمنس کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے، جب میچ جیتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےمیچ پریکٹس نہیں مل سکی مگرپہلےمیچ کےبعد بولنگ بہترہوئی۔ جنید خان نےواضح طورپرکہا کہ جوپُرفارم کرے گا وہی آگےبھی کھیلےگا۔

Back to top button