کھیل

شنیرہ وسیم اب کبھی ساحل سمندرپرنہیں جائیں گی؟

شنیرہ وسیم کا کہنا تھا کہ اب میں بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کےلیے ساحل سمندرکا رخ نہیں کروں گی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اورممتازآل راؤنڈروسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ اورسماجی کاموں کےحوالےسےمقبول شنیرہ وسیم نے  اپنےویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ میں بہت تنگ آچکی اوراس وقت انتہائی پریشانی میں مبتلا ہونےکےساتھ سخت اضطراب کےعالم میں ہوں، کیونکہ ہم ساحل کوباربارصاف کرتےہیں اورافسوس کی بات ہےکہ مسلسل شہربھرکا کچرا ہمارے سمندراورسیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہےجس سےگندگی پھیلنےکےساتھ ساتھ نکاسی آب میں بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ شنیرہ وسیم کا کہنا تھا کہ اب میں بہت تنگ آ چکی ہوں، میں اب مزید صفائی کےلیے ساحل سمندرکا رخ نہیں کروں گی، یہ امرہمارے ملک کےلیےباعث ندامت اورشرمندگی ہےجس پرہمیں نادم بھی ہونا چاہیے۔

Back to top button