کھیل

ٹی20 کپ:بلوچستان نےسدرن پنجاب کو ہرادیا

ملتان میں کھیلےگئےمیچ میں بلوچستان نےپہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 230رنزبنائے

نیشنل ٹی 20 کپ کے 9ویں میچ میں بلوچستان نےسدرن پنجاب کو 16رنزسےہرادیا ہے۔ ملتان میں کھیلےگئےمیچ میں بلوچستان نےپہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 230رنزبنائے۔ بلوچستان کےامام الحق نے 94 اورکپتان حارث سہیل نے 53 رنزکی اننگزکھیلی۔ سدرن پنجاب231 رنزکے ہدف کےتعاقب میں 6وکٹ پر 214رنزہی بناسکی ۔ سدرن پنجاب کےکپتان شان مسعود اورخوشدل شاہ نے 72،72 رنزکی نمایاں اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کوفتح سےہمکنارنہ کراسکے۔ میچ میں عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جبکہ امام الحق کوشانداربیٹنگ پرفارمنس پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

Back to top button