کھیل

انگلش پریمیئرلیگ میں چیلسی کی دوسری کامیابی

انگلش پریمیئرلیگ میں چیلسی نےکرسٹل پیلس کو 4 گول سےشکست دے کردوسری کامیابی حاصل کرلی

انگلش پریمیئرلیگ میں چیلسی نےکرسٹل پیلس کو 4 گول سے شکست دے کردوسری کامیابی حاصل کرلی، جارگینہو نے 2 گول کیئے جبکہ پریمیئر لیگ کے ڈیبیو میچ میں 23 سالہ بین شیلویل نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک گول اسکور کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کو چار صفر سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی، ڈیبیو کرنے والے بین شیلویل نے 50 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے پہلا گول کرکے میچ یادگار بنا لیا۔ کرٹ زوما نے 66 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اسکور دو صفر کر دیا، بلیوز نے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی، جارگینہو نے پینلٹی پر دو گول اسکور کر کے میچ چار صفر سے جیت لیا۔ ڈیبیوٹنٹ بین شیلویل کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button