کھیل

ساحل سمندرپرگندگی،وسیم اکرم نےخودکوقصوروارٹھیرا دیا

کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نے ایک بارپھرکراچی کےساحل پرگندگی پراپنی آوازبلند کی

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نے ایک بارپھرکراچی کےساحل پرگندگی پراپنی آوازبلند کی۔ وسیم اکرم نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ ہفتےکےبعد پیرپہلا دن ہے،سمندرپرمزہ آئےگا لیکن میں نےاپنی بیوی کوسی ویوپرلا کربہت بڑی غلطی کردی۔ انہوں نےسی ویوکی گندگی کےبارے میں بات کرتےہوئےکہا کہ کسی کومورد الزام نہیں ٹھہرانا بلکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنےآپ کوقصوروارٹھہرانا ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا یہ بہت ہی شرمناک ہے، ہم پوری دنیا کوکہتےہیں کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے،لوگ بہت خوبصورت ہیں، ’لوگ بہت خوبصورت ہیں مگرگندے بھی ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کوسوشل میڈیا پرنصیحتیں دینےکا شوق ہےنا تویہ وقت ہےمشورے دینےکا، یہ سارا گند سمندرسےآیا ہے،جوآپ سمندرمیں ڈالتےہیں وہ سارا باہرآتا ہے۔ خیال رہےکہ اس سےپہلےبھی وسیم اکرم کئی بارکراچی کےساحل پرگندگی کےحوالےسےآوازاٹھا چکےہیں۔

Back to top button