کھیل

کرکٹ لیجنڈ عمران خان کوسالگرہ کی مبارکباد

کرکٹ بورڈ اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےانہیں کرکٹ کےلیے دی گئیں خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کےموقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےانہیں کرکٹ کےلیے دی گئیں خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان کرکٹ بورڈ نےعمران خان کوسالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ عمران خان نےاپنےکریئرمیں 88ٹیسٹ میچزکھیلے، 3ہزار 807 رنزبنائےاور 362 وکٹیں لیں۔ پی سی بی نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلنےوالےعمران خان نےکرکٹ کےاس فارمیٹ میں 3 ہزار 709 رنزبنائے اور 182 وکٹیں لیں۔ پاکستان کوعالمی کپ جتوانےوالےعمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سےزیادہ وکٹیں لینےوالےکھلاڑیوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےبھی وزیراعظم عمران خان کوسالگرہ کی مبارک باد دیتےہوئے لکھا ہےکہ عمران خان پاکستان کےلیجنڈ،اب تک کےسب سےبہترین آل راؤنڈراورتمام فاسٹ بولرزکےلیےمتاثرکن شخصیت ہیں۔ اس کےعلاوہ آئی سی سی کی جانب سےجاری پیغام میں یہ کہا گیا کہ ’1992 میں ورلڈ کپ جیتنےوالی پاکستانی ٹیم کےکپتان عمران خان کوسالگرہ مبارک۔

Back to top button