کھیل

بلےبازفواد عالم باؤلنگ کا جادو بھی جگانے لگے

قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون میں فاسٹ باؤلرتابش خان کےساتھ مل کرخیبرپخونخوا کے ہوش اڑا دئیے

اکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم قومی ٹی 20 کپ میں سپن باؤلنگ کا جادو بھی جگانے لگے جنہوں نے قومی ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون میں فاسٹ باؤلر تابش خان کے ساتھ مل کر خیبرپخونخوا کے ہوش اڑا دئیے۔  تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں سندھ کیخلاف خیبرپختونخوا نے 8 وکٹ پر 125 رنز بنائے، محمد سرور 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، تابش خان نے 4 اور فواد عالم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے 5 گیندیں قبل ہی 6 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، محمد سلیمان 27 اور عماد عالم 26 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان فواد عالم 12 رنز بنا سکے جبکہ محمد سرور نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button