کھیل

کارٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ فائنل، اطالوی ڈرائیور پر بڑی پابندی عائد کر دی

طالوی ڈرائیور کوری بیری ہاتھ میں گاڑی کا بمپر پکڑے سڑک کنارے کھڑا ہو کر مخالف پر پھینک دیا جو خوشی قسمتی سے بچ گیا

کارٹنگ ورلڈ چیمپئن کے فائنل میں حریف ڈرائیور کا راستہ روکنے کے لیے ٹریک پر بمپر پھینکنے والے اطالوی ڈرائیور کوربیری پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔

کارٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ انتظامیہ نے اطالوی ڈرائیور کوری بیری کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ایکشن پر فیصلہ سنا دیا۔ چیس لیپس کی ریس کے نویں چکر پر خوفناک منظر سامنے آیا۔ طالوی ڈرائیور کوری بیری ہاتھ میں گاڑی کا بمپر پکڑے سڑک کنارے کھڑا نظر آیا، پپنے 23 سالہ حریف ٹونی کارٹ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر بمپر پھینک دیا، خوش قسمتی سے نشانہ خطا ہو جانے سے بچ گیا، اطالوی ڈرائیور کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ ایونٹ انتظامیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات پابندی عائد کر دی، فارمولا ون کے چیمپئن ڈرائیور جیسن بٹن نے کور بیری پر ہر طرح کے مقابلے میں حصہ لینے سے منع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Back to top button