کھیل

برطانوی کلب آرسنل کا مایہ ناز فٹبالر تھامس پارٹے کیساتھ بڑا معاہدہ

تھامس پارٹے کا شمار عہد حاضر کے ذہین فٹبالرز میں ہوتا ہے‘ وہ جلد ہمارے سسٹم کا حصہ بن کر کارہائے نمایاں سرانجام دیں گے

برطانیہ کے مشہور کلب آرسنل نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے مڈ فیلڈر تھامس پارٹے کیساتھ 45 ملین پاؤنڈ کا بڑا معاہدہ کر لیا‘ انہوں نے 2011 میں جوائن کیا تھا۔

افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ مڈفیلڈر تھامس پارٹے 2011 میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو جوائن کیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک وہ ایٹلیٹکو کی جانب سے 188 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں۔آرسنل کے مینجر آرٹیٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھامس پارٹے کافی عرصے سے ہماری نظر میں تھے۔ ہم ایک اعلی پائے کے کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھامس پارٹے کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ توانائی سے بھرپور پیش کرتے ہیں۔ ان کے پاس منجھے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ میں کھیلنے کا سالہا سال کا تجربہ ہے جسے وہ اب ہمارے ساتھ بروئے کار لا سکتے ہیں۔ مینجر آرٹیٹا نے کہا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کھلاڑی کے کھیل نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔ تھامس پارٹے کا شمار عہد حاضر کے ذہین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہمارے سسٹم کا حصہ بن کر کارہائے نمایاں سرانجام دیں گے۔

Back to top button