کھیل

ایرانی تاریخ تبدیل، پہلی بار خواتین کو پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کی اجازت

اجازت ملتے ہی عزم فرحانی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے بھاری بھر کم ویٹ اٹھانے، جمنازیم ہی نہیں گھر پر بھی ایکشن میں نظر آنے لگیں

ایرانی تاریخ تبدیل، ایران نے پہلی بار خواتین کو پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی، 29 سالہ عزم فرحانی نے ویٹ ٹریننگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاور لفٹنگ جیسے مشکل کھیل میں صنف نازک چیمپئن بننے اور ملک کا پرچم بلند کرنے کا جذبہ، حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی انتیس سالہ عزم فرحانی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے بھاری بھر کم ویٹ اٹھانے، جمنازیم ہی نہیں گھر پر بھی ایکشن میں نظر آنے لگیں۔ گھر داری کے ساتھ محنت طلب مشقیں جاری ہیں، خاتون ایتھلیٹ دوسروں کے لیے مثال بن گئیں، صرف ایک عزم فرحانی ہی نہیں کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی ایتھلیٹس جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ کورونا ایس او پیز بھی ملحوظ خاطر رکھ کر ماسک پہنے۔

Back to top button