کھیل

بابر اعظم کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

نوجوان بیٹسمین وطن واپس آنےکےباوجود ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کےپہلےمرحلےمیں شریک نہیں ہوئ

بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھارلانےکےلیےمحمد یوسف بھی سرگرم ہوگئے.دورہ انگلینڈ کےبعد انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کرنے والےنوجوان بیٹسمین وطن واپس آنےکےباوجود ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کےپہلےمرحلےمیں شریک نہیں ہوئے،ان کی ٹیم سنٹرل پنجاب قائم مقام کپتان سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل ناکامیوں کا شکارہورہی ہے،بابراعظم راولپنڈی میں شروع ہونےوالےدوسرے مرحلےمیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی رونقوں میں اضافہ کریں گے،فی الحال لاہورمیں ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سےاپنی بیٹنگ میں مزید نکھارلانےکےلیےرہنمائی حاصل کررہےہیں۔ اس سےقبل دورہ انگلینڈ میں یونس خان قیمتی مشورے دیتےرہےہیں،ہیڈ کوچ چیف سلیکٹرمصباح الحق،ان کےمعاون شاہد اسلم بھی موجود ہیں، یوں بابراعظم کی بھرپوررہنمائی کرنےوالوں کی کوئی کمی نہیں رہی۔

Back to top button