کھیل

بابر اعظم دباؤ ختم کرنے کے لئے کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں؟کپتان نے راز بتا دیا

بابر اعظم کا کہنا کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کا عادی ہو چکا ہوں۔

بابر اعظم نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے اور اس وجہ سے انہیں دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور پھر سمرسیٹ کی نمائندگی کے بعد اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بائیو سیکیور ببل میں رہنا پڑے گا تاہم وہ اب اس ماحول کے عادی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے لیکن جب دباؤ کا شکار ہوں تو پھر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، خود پر سے دباؤ ختم کرنے کے لیے ڈریسنگ میں بیٹھے ساتھی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔

Back to top button