کھیل

عماد وسیم نےبیٹسمینوں کوخبردارکردیا

قومی ٹیم کےتجربہ کارآل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہےکہ وہ نئی ڈلیوری پرکام کررہےہیں

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرعماد وسیم نےبیٹسمینوں کوخبردار کردیا۔ رپورٹ کےمطابق قومی ٹیم کےتجربہ کارآل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہےکہ وہ نئی ڈلیوری پرکام کررہےہیں لیکن خواہش ہےکہ بولرنہیں بطورآل راؤنڈر پہچانا جائے۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے بہت محنت کی ہے اب وہ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ناٹنگھم شائر سے دوسرا سیزن شاندار رہا ہے، کپتان نے کاؤنٹی میں کنڈیشن کے مطابق استعمال کیا جس سے ٹیم کو فائدہ ہوا اور ہم ٹائٹؒل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ عماد وسیم گزشتہ دنوں برطانیہ میں وٹالٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے، ان کی ٹیم ناٹنگھم شائر نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے 9 میچز میں 7.21 کے اکانومی ریٹ سے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔عماد اب ملک میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن کی جانب سے شرکت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button