کھیل

سرفرازاحمد کےٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزاررنزمکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد نےٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزاررنزمکمل کرلیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد نےٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزاررنزمکمل کرلیے۔ سرفرازاحمد نےبلوچستان کےکیخلاف کھیلی گئی اننگ میں 44 رنزبنائے اوریوں انہوں نےٹی 20 فارمیٹ میں تین ہزاررن مکمل کیے۔ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 20ویں میچ میں سندھ نےبلوچستان کو 4 وکٹ سےشکست دی۔ میچ میں سندھ کےکپتان سرفرازاحمد نےسب سےزیادہ 44 رنزبنا کرجیت میں اہم کردارادا کیا۔ جبکہ اسد شفیق نے 30 رنزکی اننگزکھیلی۔ راولپنڈی کےپنڈی کلب گراؤنڈ میں گئے میچ میں پہلےبیٹنگ کرتےہوئےبلوچستان نےمقررہ 20 اوورزمیں 3 وکٹوں کےنقصان پر 173 رنزبنائے۔ امام الحق 92 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں سندھ نے 174 رنزکا ہدف 19 اعشاریہ ایک اوورمیں حاصل کرلیا۔

Back to top button