کھیل

دھونی کی بیٹی کودھمکیاں دینے والا گرفتار

پولیس نےکرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کودھمکیاں دینےوالےنوجوان کوحراست میں لےلیا

بھارتی پولیس نےکرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کودھمکیاں دینےوالےنوجوان کوحراست میں لےلیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 16 سالہ نوجوان کوگجرات سےحراست میں لیا گیا جو کہ 12ویں جماعت کا طالب علم ہے۔ ملزم نےمہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پران کی بیٹی کودھمکیاں دی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نےاعتراف کیا ہےکہ اس نےآئی پی ایل میں چنئی اورکولکتہ کے میچ کےبعد انسٹاگرام پردھمکی والے پیغامات پوسٹ کئےتھے۔ واقعےکےبعد سےسوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سےغصےکا اظہارکیا جا رہا تھا۔ متعدد کرکٹرز،سیاستدان اورفلمی شخصیات نےاس واقعےپرایکشن لینےکا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Back to top button