کھیل

کرس گیل لڑے بغیرہمت نہیں ہاریں گے

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات کےایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات کےایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ وہاں پربھی وہ اپنی دلچسپ حرکتوں سےبازنہیں آئے۔ گیل نےاپنی آئی پی ایل ٹیم کنگزالیون پنجاب کی جانب سےرواں سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا، گذشتہ ہفتےکوچ انیل کمبلےنےکہا تھا کہ گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سےزیرعلاج ہیں۔

اب جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی لڑے بغیر ہمت نہیں ہاروں گا، میں ’یونیورس باس‘ ہوں اور یہ چیز کبھی تبدیل نہیں ہوگی، آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ آپ ہر وہ کام کریں جومیں کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 326 چھکے لگانے کا اعزاز گیل کو ہی حاصل ہے،انھوں نے ہی اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 4484 رنز 151 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 125 میچز میں اسکور کیے ہیں۔

Back to top button