کھیل

ثانیہ مرزا ،شعیب ملک پرفخرکیوں کرنےلگی ہیں؟

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی جانب سےشعیب ملک کوٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزاررنزمکمل کرنےپرسراہا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورآل راؤنڈرشعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی جانب سےشعیب ملک کوٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزاررنزمکمل کرنےپرسراہا گیا ہے۔ ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی جانب سےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹراکاؤنٹ پراپنےلائف پارٹنر پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کوایک اوراعزازحاصل کرنےپرسراہتےہوئےتعریفی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سےاپنےٹوئٹ میں شعیب ملک پرایشا کےٹی ٹوئنٹی میچزمیں دس ہزاررنزمکمل کرنےوالےپہلےکھلاڑی کا اعزازحاصل کرنےپرفخرکا اظہارکیا گیا ہے۔ ثانیہ مرزا نےاپنےٹوئٹرکاؤنٹ پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک ویڈیوشیئرکرتےہوئےشعیب ملک کےطویل سفرکولفظوں میں  بیان کرتےہوئےلکھا ہےکہ ’لمبی عمر،صبر،سخت محنت،قربانی اوریقین کےساتھ شعیب ملک نےیہ مقام حاصل کیا ہے۔‘

saniya mirza,shuaib malik

ثانیہ مرزا نےٹوئٹ میں شعیب ملک پرفخرہونےاظہارکرتےہوئےساتھ میں دل،جیت،طاقت اورتالیاں بجانےکےایموجیزکا بھی استعمال کیا ہے ۔ واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورمایہ نازآل راؤنڈرشعیب ملک نےمختصرترین دورانیےکی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10ہزار رنز مکمل کرلیےہیں۔ 20 اوورزکی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزاررنزبنانےوالےپہلےپاکستانی اوردنیا کےتیسرے بیٹسمین بن چکےہیں۔

Back to top button