کھیل

کاؤنٹی ٹیموں کے حیدر علی سے رابطے

انگلش کاؤنٹی ٹیمیں پاکستان کےابھرتےہوئےنوجوان بیٹسمین حیدرعلی کوسائن کرنےکی کوششوں میں مصروف ہیں

آسٹریلیا کی معروف ترین ڈومیسٹک لیگ بگ بیش اورانگلش کاؤنٹی ٹیمیں پاکستان کےابھرتےہوئےنوجوان بیٹسمین حیدرعلی کوسائن کرنےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 بگ بیش ٹیموں نےجارح مزاج بیٹسمین حیدرعلی کوسائن کرنےکےلیےرابطہ کیا ہےلیکن دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سےحیدرعلی نےاس سال بگ بیش سےمعذرت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک انگلش کاؤنٹی ٹیم بھی حیدرعلی کی مینجمنٹ سےرابطےمیں ہےاورامکان ہےکہ نوجوان کرکٹراگلےسیزن میں کاؤنٹی کھیل سکتےہیں۔

یاد رہےکہ حیدرعلی نےانگلینڈ کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیوکیا اوراپنے پہلےہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ کردنیائے کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی تھی۔اُس وقت سابق انگلش کپتان مائیکل وان اورسابق آسٹریلیوی فاسٹ بولرٹام موڈی بھی حیدرعلی کےکھیل سےکافی متاثرہوئے۔ مائیکل وان نےلکھا تھا کہ لگتا ہےپاکستان کواچھا کھلاڑی مل گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیمیں رابطےمیں ہےلیکن ان کی شرکت بھی قومی ٹیم میں شمولیت سےمشروط ہے۔

Back to top button