کھیل

سی ویو توصاف کردیا گیا،وسیم اکرم کواب کس بات کا خدشہ ہے؟

سوئنگ کےسلطان کی جانب سےکراچی کےسی ویوکی صاف ستھرائی پراطمینان کا اظہارکیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان، سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم کی جانب سےکراچی کےسی ویوکی صاف ستھرائی پراطمینان کا اظہارکیا گیا ہے ۔ وسیم اکرم نےاپنےایک بیان میں کہا ہےکہ گزشتہ ہفتےسی ویوپرگندگی کی طرف توجہ دلائی تھی، توجہ دلائےجانےکےبعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ وسیم اکرم کی جانب سےگزشتہ ہفتےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپلوڈ کی گئی ویڈیوسےمتعلق کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کےذریعےہماری ویڈیوکوسب نےشیئرکیا تھا، ویڈیوکےبعد سی ویوپرعملےنےکام شروع کیا تھا۔ وسیم اکرم نےکہا ہےکہ اب شہرقائد کراچی کے سی ویوکی حالت سب کےسامنے ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم گزشتہ ہفتےکراچی سی ویوپرگندگی کےڈھیردیکھ کرمایوس ہوگئےتھے۔ اُن کی جانب سےسوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’سوچا تھا ہفتےکےپہلےروزساحلِ سمندرپرمزہ آئےگا لیکن شنیرا اکرم کوسی ویولا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔‘

Back to top button