کھیل

سلیم ملک کی قسمت کا فیصلہ کب ہوگا،تاریخ دیدی گئی

سلیم ملک نےآئی سی سی کی جانب سےدیئےگئےٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینےکےمعاملےپراپیل دائرکررکھی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلیم ملک کی اپیل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سلیم ملک نےکیس کی سماعت کےبعد کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےلیٹرمیں واضح لکھا ہےکہ ٹرانسکرپٹ تصدیق شدہ نہیں ہے،اُنہیں امید ہےکہ فیصلہ ان کےحق میں ہوگا۔ سلیم ملک کی اپیل کیس کی سماعت آزاد ایڈجیوڈیکٹرجسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کی۔ سلیم ملک نےآئی سی سی کی جانب سےدیئےگئےٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینےکےمعاملےپراپیل دائرکررکھی ہے۔

سابق کپتان نےاس حوالےسےکہا کہ آئی سی سی کےلیٹرمیں واضح لکھا ہےکہ ٹرانسکرپٹ تصدیق شدہ نہیں ہے، جس کےبعد ان پرپابندی کا جوازنہیں بنتا وہ پُرامید ہیں انصاف ملےگا۔ سماعت کےبعد سلیم ملک کےوکیل سعود چیمہ نےمیڈیا سےگفتگومیں کہا کہ آئی سی سی کا لیٹرآج پہلی باردیکھا، آئی سی سی خود اپنی دستاویزات کی تصدیق نہیں کررہا توہم اس کا کیا جواب دیں۔ دوگھنٹےسےزائد وقت تک جاری رہنےوالی سماعت کےبعد اپیل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، جو 15 روزمیں سنادیا جائےگا۔

Back to top button