کھیل

بیٹی کی سالگرہ پرحفیظ کا شفقت بھرا پیغام

کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نےاپنی بیٹی امل کوسالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےاس سےاپنی بےحد محبت کا اظہارکیا

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نےاپنی بیٹی امل کوسالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےاس سےاپنی بےحد محبت کا اظہارکیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں محمد حفیظ نےاپنی بیٹی کوسالگرہ کی مبارک باد دی اورکہا کہ سالگرہ مبارک ہومیری شہزادی امل۔ قومی ٹی20 کپ کھیلنےمیں مصروف محمد حفیظ نےاپنی بیٹی سےوعدہ کیا کہ وہ جلد مل کرایک ساتھ سالگرہ منائیں گے۔

سالگرہ کےاہم دن پربیٹی سےدورمحمد حفیظ نےاپنی بیٹی سےمحبت کا اظہارکرتےہوئےپیغام میں لکھا کہ وہ ان کی کمی محسوس کررہےہیں۔ محمد حفیظ کےمداحوں کی جانب سےبھی ان کی بیٹی کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کی جارہی ہےاورامل کودعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

Back to top button