کھیل

انڈر-19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس نےجہاں دیگرایونٹس کوملتوی کیا ہے وہیں اس نےکرکٹ کےکئی ایونٹس کوبھی ملتوی کروادیا ہے

عالمگیروبا کورونا وائرس کےباعث انڈر-19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔ کورونا وائرس نےجہاں دیگرایونٹس کوملتوی کیا ہے وہیں اس نےکرکٹ کےکئی ایونٹس کوبھی ملتوی کروادیا ہے۔ تاہم اب کورونا کےباعث انڈر-19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹورنامنٹ رواں برس نومبرمیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول تھا۔ خیال رہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں بھی یواے ای میں بھارتی لیگ آئی پی ایل جاری ہے۔

Back to top button