کھیل

رضوان ’سال کا بہترین کیچ‘ یا ’کیچ آف دی ایئر‘ قرار

خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنےوالےمحمد رضوان نےسندھ کےخلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ محمد رضوان کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورسرحد پارمحمد رضوان کی واہ واہ ہورہی ہے۔ سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

محمد رضوان کو ’سال کا بہترین کیچ‘ یا ’کیچ آف دی ایئر‘ قراردیا جارہا ہے۔ سندھ کی ٹیم کواس وقت 12 گیندوں پر 28 رنزدرکارتھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپرموجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔ تاہم انورعلی کےساتھ دوسرے اینڈ پر کھڑے دانش عزیزنے میچ وننگ اننگزکھیل کرسندھ کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےمحمد رضوان کی ویڈیوکوشیئرکیا اوران کی حوصلہ افزائی کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو سُپر مین سے تشبیہ دی۔

 

Back to top button