کھیل

محمد اکرم مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹرمقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کی جگہ نیا چیف سلیکٹرمقررکیےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا، موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹراورہیڈ کوچ مصباح الحق نےبطورچیف سلیکٹرعہدہ چھوڑنےکا اعلان کیا ہے۔ قذافی اسٹیدیم لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےمصباح الحق نےکہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنےجا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لیےعہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ عہدہ چھوڑنےسےمتعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں،جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے۔

Back to top button