کھیل

اسٹارفٹبالررونالڈوبھی کورونا وائرس کا شکار

پرتگالی فٹبال فیڈریشن کےمطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میں فی الحال کورونا کی کوئی علامات نہیں اوروہ سیلف آئسولیشن میں ہیں

پرتگال کےاسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈوبھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کےمطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میں فی الحال کورونا کی کوئی علامات نہیں اوروہ سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ رونالڈوکا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد ٹیم کےدیگرکھلاڑیوں کےبھی ٹیسٹ کیےگئےجن میں سےاکثرکےٹیسٹ منفی آئے ہیں،رونالڈو انٹرنیشنل گولزکی سنچری کرنےوالےپہلےیورپی کھلاڑی بن گئے۔

خیال رہےکہ رونالڈواس وقت اطالویفٹبال کلب یووینٹس کی نمائندگی کررہےہیں ،اس سےقبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ کرسٹیانورونالڈویوئیفا نیشنزلیگ میں سوئیڈن کےخلاف گول کرکےفٹبال کےعالمی مقابلوں میں 100 گول کرنےوالےدوسرے اوریورپ کےپہلے کھلاڑی بن گئےتھے۔اس سےقبل رونالڈ پروفیشنل فٹبال کیریئرمیں 700 گول کرچکےہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والےدنیا کےچھٹےفٹبالرہیں۔

Back to top button