کھیل

نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے نام

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےفائنل میں خیبرپختونخوا نےسدرن پنجاب کوہرا کرٹائٹل اپنےنام کرلیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےفائنل میں خیبرپختونخوا نےسدرن پنجاب کوہرا کرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ فخرزمان اورشعیب ملک کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت کےپی نےچاروکٹ پر 206 رنزبنائے،جواب میں سدرن پنجاب 196 رنزبنا سکی۔ راولپنڈی میں کھیلےگئےفائنل میں خیبر پختونخوا کوشاندارآغازملا، فخرزمان نے 40 گیندوں پر 67 رنزجڑدیئے،رضوان نے 25 اورمحمد حفیظ نے 38 رنزبنائے،پھرشعیب ملک نے 22 گیندوں پر 56 رنزبناکرٹیم کا اسکورچاروکٹ پر 206 رنزتک پہنچا دیا۔

جواب میں سدرن پنجاب کی تین وکٹیں 34 رنزپرگرگئیں، لیکن پھرحسین طلعت نے 33 گیندوں پر 63 اورخوشدل شاہ نے 34 رنزبنا کرٹیم کی ہمت بڑھائی۔ لیکن بعد میں آنےوالےکھلاڑی 8 وکٹ پر 196 رنزپرہمت ہارگئے۔ خیبرپختونخوا نے 10رنزکی فتح کےساتھ ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی سب سے 20 وکٹوں کےساتھ ٹاپ پررہےجبکہ فخرزمان نےسب سےزیادہ 420 رنزبنائے۔

Back to top button