کھیل

اظہرعلی کوکپتانی چھوڑکربلےبازی پرتوجہ کا مشورہ

پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی بیٹنگ فارم گذشتہ 2 برس سےعدم تسلسل کا شکارہے

پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی بیٹنگ فارم گذشتہ 2 برس سےعدم تسلسل کا شکارہے، چند اچھی اننگزکےسوا زیادہ تروہ ناکام ثابت ہوئے ہیں،گذشتہ برس اکتوبرمیں سرفرازاحمد کی جگہ ان پرقیادت کی ذمہ داری بھی ڈال دی گئی جس سےوہ مزید مشکلات کا شکارہوگئے،اب انھیں ٹیسٹ کپتانی سےہٹانےکی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ اس صورتحال میں سابق فاسٹ بولرشعیب اخترنےاظہرعلی کوقیادت چھوڑکرصرف بیٹنگ پرہی توجہ مرکوزکرنےکا مشورہ دیا ہے، ایک انٹرویومیں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اظہرکوزبردستی کپتان بنایا گیا تھا۔ شعیب نےکہاکہ اظہرشروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتےتھےمگرزبردستی انھیں اس پرمجبورکیا گیا، پی سی بی نےغیرضروری طورپران پردباؤبڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

سابق اسپیڈ مرچنٹ نےکہا کہ میرا اظہرکومشورہ ہےکہ وہ اپنےکھیل پرتوجہ دیں اوراس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں،اگرآپ کےسرپرمعزولی کی تلوارلٹک رہی ہوتوایسےمیں کام کرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یاد رہےکہ اظہرعلی ہیڈ کوچ مصباح الحق کےبہت قریبی سمجھےجاتےہیں،ان کی ہی سفارش پرانھیں کپتان بنایا گیا تھا، حال ہی میں کرکٹ اصلاحات کےحوالےسےبورڈ کومطلع کیےبغیروزیراعظم عمران خان سےمصباح اورحفیظ کےساتھ ملاقات  کرنےکی وجہ سےوہ پی سی بی حکام کےدل سےاترگئےہیں۔

Back to top button