کھیل

شعیب اخترکا ملک دشمنوں سےجنگ کا اعلان

’ہمیں ان عناصرکےخاتمےکویقینی بنانےکےلیےاپنی حکومت اورفورسزکےشانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے

پاکستان کےسابق کرکٹراورراولپنڈی ایکسپریس کےنام سےپہچانےجانےوالےفاسٹ بولرشعیب اخترنےپشاوردھماکے پرشدید دُکھ کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف لڑنےکےلیےہمیں اپنی حکومت اورفورسزکےشانہ بشانہ کھڑے ہونا ہوگا۔ شعیب اخترنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرپیغام جاری کرتےہوئےلکھا کہ ’پشاوردھماکےنےہمیں یاد دلا دیا ہےکہ وہ دشمن عناصراب بھی ہمارے اردگرد موجود ہیں جن کا مقصد ہمارے ملک کونقصان پہچانا ہے۔‘

فاسٹ بولرنےاپنےٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں ان عناصرکےخاتمےکویقینی بنانےکےلیےاپنی حکومت اورفورسزکےشانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔‘ آخر میں سابق کرکٹرنے پاکستان کی حفاظت کےلیےدُعا کرتےہوئےلکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔‘ اُنہوں نےاپنےٹوئٹ میں ہیش ٹیگ WeStandTogether بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پشاورواقعے پرشدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہا تھا کہ ہم ہمیشہ اُن لوگوں سےلڑتےرہیں گےجوپاکستان کی ساکھ کوتباہ کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

Back to top button