کھیل

پی ایس ایل، جنوبی افریقی سٹار نے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

ڈیوڈویئس نے کہا ہم بہت خوش ہیں کہ دوبارہ کرکٹ ہورہی ہے‘ چند ماہ پہلے سوچا نہیں تھا کہ پھر میدان میں اتریں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ٹیم لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئس نے لیگ کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ قلندرز کے تمام پلیئرز فارم میں ہیں۔

ڈیوڈ ویئس نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ دوبارہ کرکٹ ہورہی ہے۔ چند ماہ پہلے سوچا نہیں تھا کہ پھر میدان میں اتریں گے، لاہور قلندرز کے پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں امید ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ جنوبی افریقا کے لئے 20 ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے آل رانڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز ایک اسپیشل فرنچائز ہے، جس طرح وہ پلیئر ڈویلپمنٹ پر کام کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار اعلی ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں لوکل ٹیلنٹ بھرپور پرفارم کرتا ہے، ہر سیزن میں دو تین اچھے بولرز سامنے آتے ہیں۔

Back to top button