کھیل

کورونا کیسز میں اضافہ؛ پنجاب اسکواش کمپلیکس مکمل طور پر بند

‏ملک میں کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر متاثر ہونا شروع ہو گئیں۔

لاہور کے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں گزشتہ دو ماہ سے اسکواش کی سرگرمیاں کورونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ جاری تھیں، اس دوران ایک ایج گروپ ٹورنامنٹ بھی کھیلا گیا لیکن اب پنجاب اسکواش کمپلیکس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کمپلیکس کو بند کیا گیا ہے جب کہ کم از کم دو کھلاڑیوں میں بھی کووڈ 19 کی علامات پائی گئی تھیں۔

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے نام سے کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسکواش کمپلیکس حفاظتی وجوہات کے باعث 4 نومبر تک بند کیا گیا ہے۔

Back to top button