کھیل

محمد عامر کی محمد یوسف کو بائولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

سٹریٹ ڈرائیو۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لکھا کہ یوسف بھائی سلپ والی نہیں لگائی لیکن آپ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیںگے

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کی سابق کپتان محمد یوسف کو بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نیٹ میں محمد عامر کی گیند پر سٹریٹ ڈرائیو کھیلی جس کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ 46 سالہ محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سٹریٹ ڈرائیو۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لکھا کہ یوسف بھائی سلپ والی نہیں لگائی لیکن آپ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیںگے۔

ایک صارف یاسر علی ہاشمی محمد یوسف کی جانب سے سابق کرکٹر ہونے کے باعث نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات کے استعمال پر خوش نظر نہیں آئے اور ٹویٹ کیا کہ یوسف بھائی! پیشگی معزرت کے ساتھ، اصولی طور پر یہ اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ آپ کا کام نوجوانوں کی کوچنگ کرنا ہے جس کا آپ کو معاوضہ ملتا ہے نہ کہ NCA کی سہولیات کو اپنے شغل کے لئے استعمال کرنا۔

Back to top button