کھیل

پی ایس ایل 5:غیرملکی کھلاڑیوں آمد آج سےشروع

پی ایس ایل کےباقی میچزکےلیےانٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد کا سلسلہ آج سےشروع ہوجائےگا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےباقی میچزکےلیےانٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد کا سلسلہ آج سےشروع ہوجائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلےہی پی ایس ایل کےباقی 4 میچزکےلیے 21 غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کرچکا ہے۔ ذرائع کےمطابق آج سےکراچی پہنچنےوالےکرکٹرزکےکووڈ 19 کےٹیسٹ ہوں گے،ایونٹ کےمیچز 14، 15 اور 17 نومبرکوکھیلےجائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کےلیےسب سےپہلےلاہورقلندرزکےبین ڈنک،سمت پٹیل اورڈیوڈ ویسا کراچی پہنچیں گے۔ بنگلادیش کےتمیم اقبال 10 نومبرکوکراچی پہنچیں گےجبکہ پشاورزلمی کےفاف ڈوپلیسی اورڈیرن سیمی کی پیرکوکراچی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کےمطابق پی ایس ایل کھیلنےکےلیےآنےوالےغیرملکی کھلاڑی 10 نومبرکی رات تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ ملتان سلطانزکی ٹیم 9 نومبرکی شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ لاہورقلندرزاورکراچی کنگزمنگل کوپریکٹس سیشن کریں گے۔ ذرائع کےمطابق پی ایس ایل ٹیمیں بڑے معرکےسےقبل آپس میں پریکٹس میچزبھی کھیلیں گی۔ لاہورقلندرزکی ٹیم 11 نومبرکومعین خان اکیڈمی میں اکیڈمی کی ٹیم سےمیچ کھیلےگی۔ لاہورقلندرزاورملتان سلطانز 12 نومبرکوپریکٹس میچ کھیلیں گےجبکہ 11 نومبرکوپشاورزلمی کا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔

Back to top button