کھیل

لنکن پریمئرلیگ،قومی کھلاڑیوں نےاین اوسی مانگ لئے

پریمیئرلیگ کےساتھ 8 پاکستانی کھلاڑیوں نےمعاہدےکیےہیں اوراب تک 5 کھلاڑیوں نےپی سی بی سے اجازت مانگی ہے

سری لنکا کی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کھلاڑیوں کی طرف سے این او سی کی درخواستیں موصول ہونے لگیں۔ ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ 8 پاکستانی کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں اور اب تک 5 کھلاڑیوں نے پی سی بی سے اجازت مانگی ہے۔ پی سی بی حکام نے ایل پی ایل کے کھلاڑیوں کی این او سی کی درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ کے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد ایل پی ایل کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کریں گے۔ نیوز ی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان 11 نومبر کو متوقع ہے اور قومی ٹیم نے پی ایس ایل 5 کے اختتام کے بعد 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ 21 نومبر تا 13دسمبر کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں 5 ٹیمیں ہیں اور کل 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

Back to top button