کھیل

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سےمحبت کی نئی جھلک

شاہد آفریدی نےاپنےپیغام میں مزید لکھا کہ ﷲ تعالیٰ عروہ سمیت تمام بچوں کی حفاظت فرمائے

دنیا بھرمیں مشہورپاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اوراسٹارآل راؤنڈرشاہد خان آفریدی نےاپنی سب سےچھوٹی بیٹی سےمحبت کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ اب ان کے پاس ماضی کےمقابلےمیں وقت ہےکہ وہ عروہ کوبڑا ہوتےہوئےدیکھ سکیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشاہد آفریدی نے بیٹی کےہمراہ تصویرکےساتھ پیغام میں اپنی تمام بیٹیوں سےمحبت کا اظہارکرتےہوئےانہیں اپنی زندگی میں ﷲ تعالیٰ کا سب سےبہترین تحفہ قراردیا۔ شاہد آفریدی نےلکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کےساتھ زیادہ وقت نہیں گزارسکےخاص کرکہ وہ جب بڑی ہورہی تھیں لیکن اب وہ بہت خوش ہیں کہ ان کےپاس اپنی سب سےچھوٹی بیٹی عروہ کےلئےوقت ہے۔

 

شاہد آفریدی نےاپنےپیغام میں مزید لکھا کہ ﷲ تعالیٰ عروہ سمیت تمام بچوں کی حفاظت فرمائے۔ سوشل میڈیا پراپنےاکاؤنٹس پرشاہد آفریدی نے بیٹی کےہمراہ جوتصاویرشیئرکیں وہ انکےمداحوں کوبےحد پسند آئیں۔ جن پرکچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس کئےگئےاورہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھےگئے۔ شاہد آفریدی 5بیٹیوں کےباپ ہیں۔ ان کی سب سےچھوٹی بیٹی عروہ اس سال فروری میں پیدا ہوئی۔ شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پراپنی بیٹیوں کےہمراہ تصاویرشیئرکرتےرہتےہیں جبکہ ماضی میں کئی بارآفریدی کی بیٹیاں والد کوکرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنےبھی جا چکی ہیں۔

Back to top button